Wednesday, January 7, 2015

کرائم اگینسٹ ہومینٹی .....


کرائم اگینسٹ ہومینٹی .....


مصنف : گھمنام



کل رات خبریں سن رہا تھا تو ایک خبر گزری ، جس میں ایک ٹرم " کرائم اگینسٹ ہومینٹی " کا بار بار استعمال ہو رہا تھا. میں سوچ میں پڑ گیا یہ ٹرم ہے کیا ؟ ویسے تو بڑے عرصے سے ایسے بہت سےالفاظ میں سنتا آ رہا ہوں. لیکن رات کو نہ جانے کیوں اس پر سوچ بچار کرنے کا دل کیا . خیر ابھی تک سوچ رہا اس میں کون سے ہیومن شامل ہیں ، اور اس کرائم کا پرنسپل کیا ہے . کچھ سوال ذہین میں بار بار ٹک ٹک کر رہے ہیں ، جیسا کہ .

پچھلے 67 سال سے جو کچھ فلسطین کے انسانوں کے ساتھ ہو رہا کیا یہ کرائم اگینسٹ ہومینٹی نہیں ہے ؟ کیا ہومینٹی میں بچے، عورتیں ، بوڑھے شامل ہوتےھیں یا پھر ان کو infant، women ، oldiesکنسیڈر کیا جاتا ہے ،

کشمیری انسانوں پر ہونے والا ظلم کون سے زمرے میں آتا ہے ، جہاں گاؤں کے گاؤں اجاڑدیۓ جاتے ہے ، جہاں ماں باپ بھائی کےسامنے ان کی عزتیں پامال کی جاتی ھیں

شام میں جاری ظلم کو بیان کروں پر کیسے ؟ ابھی تک یہ سوچ بچار ہو رہی کہ اسد حکومت ایٹمی ہتھیار کر رہی ہے کے نہیں .
عراق میں ڈیموکریسی لانے والے مسیحا نے عراقیوں کو ہمیشہ کے لیے بے گھر کر دیا آج عراق دنیا کے نقشے میں اپنا وجود ہی کھو بیٹھا ،

افغانستان کھنڈرات کا محل بنا دیا گیا ،دنیا کا کوئی ایسا ہتھیار نہیں جو افغانستان کی سر زمین اور افغانیوں پر ٹیسٹ نہ کیا گیا ہو ،

پاکستان کی سر زمین میں 9/11 کے بعد جو کچھ ہو رہا اس کا ذمدار کون ہے ؟ کیا یہ ہماری جنگ تھی ، آج ہماری قوم دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے .


بہت سے ٹرمز سنتا آ رہا ہوں ،Oppressed, suppressed, extremist, Fanatics, Radical, Terrorist, Human Rights, humanity, Freedom of Speech, Fraternity, Equality . یہ سب کے سب سلیکٹو کیوںھیں ، مخصوص کیوں ہے ؟ یہ ان terminology کی آڑ میں کون سی مساوات کا درس دیا جا رہا ہے ؟


کرائم اگینسٹ ہومینٹی کیا ہے ، ابھی تک سمجھ نہیں آ رہا ، کیا یہ سفید چمڑی کے لئے مخصوص ہے ؟


ہمارے ایک دوست کہتے ہے
Our sorrow, our sympathies and our EMPATHIES are directly proportionate to the quality of life a victim had

ہمارے دکھ اور ھمدردی کی گہرائی کا انحصار اس بات پر ہے کہ نقصان اٹھانے والے کا میعار زندگی کتنا بلند تھا

بلند معیار زندگی => زیادہ دیرپا غم ، زیادہ ھمدردی
پست معیار زندگی => فی الوقت دکھ کا اظہار ، ہمدردی کی کمی یا فقدان

No comments:

Post a Comment