Thursday, October 23, 2014

مرزا کے دجل کی حقیقت اور مرزائیوں کا دجال کون !

مرزا کے دجل کی حقیقت اور مرزائیوں کا دجال کون !

مصنف : گھمنام

بقول مرزا کہ اس نے قرآن شریف سے دجال کیا ہے  اور اس کو ثابت کیا :
اور ہم پہلے اس سے قرآن شریف سے بھی ثابت کر چکے ہیں کہ دجّال ایک گروہ کا نام ہے نہ یہ کہ کوئی ایک شخص. (روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۷- تحفہ گولڑویَّہ: صفحہ 236)


مسیح دجّال جسؔ کے آنے کی انتظار تھی یہی پادریوں کا گروہ ہے:
اور چونکہ احادیث صحیحہ میں دجال معہود کی یہی علامت لکھی ہے کہ وہ ایسے فتنے برپا کرے گا کہ جہاں تک اس وقت سے ابتدائے دنیا کے وقت تک نظر ڈالیں اس کا نظیرنہیں ملے گی لہٰذا اس بات پر قطع اور یقین کرناچاہیئے کہ وہ مسیح دجّال جو گرجا سے نکلنے والا ہے یہی لوگ ہیں جن کے سحرکے مقابل پر معجزہ کی ضرورت تھی۔اور اگر انکار ہے تو پھر زمانہ گذشتہ کے دجّالین میں سے ان کی نظیر پیش کرو۔ اب یہ سوال جو کیاجاتاہے کہ ضرور ہے کہ مسیح ابن مریم سے پہلے دجّال آگیا ہو۔ اس کا جواب ظاہرہو گیا اور بپایہ ثبوت پہنچ گیا کہ مسیح دجّال جسؔ کے آنے کی انتظار تھی یہی پادریوں کا گروہ ہے جوٹڈی کی طرح دنیامیں پھیل گیاہے۔ (روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۳- اِزالہ اوھام: صفحہ 366)

مرزا کے  مذہب کے مطابق پادری ہی دجال ہے:
ممکن ہے کہ میرے بعد کوئی اور مسیح ابن مریم بھی آوے اور بعض احایث کی رو سے وہ موعود بھی ہو اور کوئی ایسا دجّال بھی آوے جو مسلمانوں میں فتنہ ڈالے۔ مگر میرا مذہب یہ ہے کہ اس زمانہ کے پادریوں کی مانند کوئی اب تک دجّال پیدا نہیں ہوا اورنہ قیامت تک پیداہوگا۔
-------------

احتساب بلاگ کا تبصرہ :

اب اگر دونوں ریفرنس سے دیکھا جائے تو ، مرزا کے بقول اس نے قرآن سے ثابت کیا کہ دجال ایک گروہ ہے ، اور دوسرے ریفرنس مطابق مرزا احادیث صحیحہ سے قطع اور یقین کروا رہا کہ پادریوں کا گروہ ہی دجال ہے .

مرزا قرآن کی کن آیات سے دجال ثابت کرتا رہا یہ تو مرزائی ہی بتا سکتے ، لیکن مرزا باقی دجال کہاں کہاں سے اٹھا کر لاتا رہا یہ قادیان کی فیکٹری میں دیکھنا پڑھے گا

-------------------

اب کچھ اور بھی سنے ،:


دجّال درحقیقت ایک گروہ مفسدین کا نام:
کیونکہ دجّال درحقیقت ایک گروہ مفسدین کا نام ہے جو زمین پر شرک اور ناپاکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ پس قرآن اور احادیث پر نظر عمیق کرنے سے یہی معلوم ہوتاؔ ہے کہ اگرچہ ایک گروہ دجّالین قیامت تک اسی فکر میں رہیں گے ( روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۴- اَیَّامُ الصُّلح: صفحہ 417)

احتساب بلاگ کا تبصرہ : مرزا پر یہ فٹ آتا ہے ، مرزا بھی ایک مفسد ہی تھا ، جھوٹوں کا بادشاہ تھا ، لیکن یہ مرزا نے کہاں سے استدال لیا کوئی مرزائی بتا سکتا ہے ؟ کیا یہ امکان ہے یا حتمی طور حقیقت  ؟ مرزائیوں کے نزدیک اس تحریر کا حتمی نتیجہ کیا ہے ؟ 

---------------------------------

دجال عیسائیت کا بھوت ہے.
اور بعض کا خیال ہے کہ دجّال نوع انسان میں سے نہیں بلکہ شیطان کا نام ہے۔اِس شیطان کا نام دوسرے لفظوں میں عیسائیت کا بھوت ہے یہ بھوت آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ میں عیسائی گرجا میں قید تھا اور صرف جسّاسہ کے ذریعہ سے اسلامی اخبار معلوم کرتا تھا۔ پھر قرون ثلاثہ کے بعد بموجب خبر انبیاء علیہم السلام کے اِس بھوت نے رہائی پائی اور ہرروز اس کی طاقت بڑھتی گئی یہاں تک کہ تیرھویں صدی ہجری میں بڑے زور سے اُس نے خروج کیا اِسی بھُوت کا نام دجّال ہے( روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۲۲- حقِیقۃُالوَحی: صفحہ 45)

احتساب بلاگ کا تبصرہ : مرزائی اسی دجال گودھ میں بیٹھے ہوۓ ہیں ، اور ناک رگڑ رگڑ کر انکا خیرخواہ ہونے کا ثبوت دے رہے جیسے مرزا خود ملکہ واسطہ دے دے کر اپنی صفایاں پیش کرتا تھا ،،

---------------------------------

دجّال سے مراد بااقبال قومیں :
مگر ہمارے نزدیک ممکن ہے کہ دجّال سے مراد بااقبال قومیں ہوں اور گدھا اُن کا یہی ریل ہو (روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۳- اِزالہ اوھام: صفحہ 174)

احتساب بلاگ کا تبصرہ : ریل کا نظام تو آج مشرق سے مغرب تک ہے ، اکثر ممالک میں ریل کا نظام ہے ، تو سب کی سب قومیں با اقبال ہوئی ، مطلب جس جس ملک و قوم میں ریل کا نظام ہے وہ دجال ہیں ؟  اسی گدھے پر مرزا نے بھی بہت سفر کیا ، اور آخر میں مرزا کی لاش بھی لاہور سے قادیان اسی گدھے پر لائی گئی .

---------------------------------

دجال پادریوں کا فرقہ ہے:


اور قرآن شریف نے ظاہر کر دیا کہ وہ دجال*پادریوں کا فرقہ ہے * دجّال کے معنی بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ جو شخص دھوکہ دینے والا اور گمراہ کرنے والا اور خدا کے کلام کی تحریفکرنے والا ہو اس کو دجّال کہتے ہیں۔( روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۲۲- حقِیقۃُالوَحی: صفحہ 456)

احتساب بلاگ کا تبصرہ :  قرآن نے کہاں ظاہر کیا کہ دجال پادریوں کا فرقہ وہ آیات لکھے .. کیا قرآن میں دجال کا مختلف روپ پیش کیا گیا کیوں کہ یہ مرزا دوسرا تیسرا قرآن سے دجال کا  استدال لینے کا دعویٰ ہے ،، پادریوں کی بھی بہت سے فرقے ہے ، ان میں سے کون سا فرقہ ہے ؟   مرزا خود گمراہ کرنے والا ، دھوکہ دینے والا ، اور تحریف کرنے والوں میں سے تھا ،، تو ثابت ہوا مرزا ہی دجال ہے

---------------------------------

دجال ایک خبیث وجود:

فرمایا :" المسیح الدجال کی حقیقت :

فرمایا :" اصل بات یہ ہے کہ دجال بھی مسیح موعود کی طرح ایک موعود ہے . اس کا نام المسیح الدجال ہے . سورت تحریم میں جیسے مسیح موعود کے لئے بشارت اور نص موجود ہے . اس نص سے بطور اشارت النص دجال کے وجود پر ایک لطیف قائم ہوتی ہے . ( مرزا کا جھوٹ اور تحریف : راقم ) یعنی جیسے مریم میں نفخ روح سے ایک مسیح پیدا ہوا ، ( مرزا کا ایک اور جھوٹ ، مرزا مریم بھی تھا اب ویسے دجال بھی عورت بنا ہو گا : راقم ) اسی طرح اس کے بالمقابل ایک خبیث وجود کا ہونا ضروی ہے جس میں روح القدس کی بجائے خبیث روح کا نفخ ہوا ، اس کی مثال ایسی ہے جیسے عورتوں کو رجا کی بیماری ہوتی ہے وہ خیالی طور پر اس کو حمل سمجھتی ہیں ( لگتا ہے مرزا کو بھی رجا کی بیماری تھی تھی دس مہینے حمل سمجھتا رہا میرا مطلب مرزا سمجھتی رہی :راقم ) یہاں تک کہ حاملہ عورتوں کی طرح سارے لوازم ان کو پیش آتے ہیں اور چوتھے مہینے حرکت بھی محسوس ہوتی ہے . ( مرزا کا بھی دل کرتا تھا املی اور اچار کھانے کا . مرزا کا دل بھی کھٹا کھانے کا کرتا ہو گا , اور مرزا الٹیاں بھی کرتا اور چوتھے مہینے کی حرکت بھی محسوس کرتا تھا :راقم ) مگر آخر کچھ بھی نہیں نکلتا . ( اور مرزا کو بھی کچھ نہ نکلا اگر نکلا تو ثبوت دو ورنہ جن کو کچھ نہیں نکلتا اُن پر بھی کوئی اعتراض نہیں : راقم) ، اس طرح پر مسیح الدجال کے متعلق خیالات کا ایک بت بنایا گیا ہے اور قوت واہمہ نے اس کا ایک اور وجود خلق کر لیا . ( لو مرزا کو بھی وہم ہی تھا ایسے دجال کا   : راقم ) ، جو آخر ان لوگوں کے اعتقادمیں ایک خارجی وجود کی صورت میں نظر آیا ، المسیح الدجال کی حقیقت تو یہ ہے "( ملفوظات جلد 1 صفہ 571)

 ---------------------------

احتساب بلاگ کا تبصرہ :مرزا کا دجال ایک گروہ سے ایک وجود بن گیا ،، اب سوال تو یہ کہ مرزا نے  تو خود کو ٢ سال عورت بنا لیا ، اس وقت کون سا دجال عورت بنا ٢ سال کے لئے ، جیسا کہ مرزا نے کہاں جس طرح وہ مسیح پیدا ہوا ویسے ہی دجال کی بشارت ہے ،،، تو کون تھا وہ شخص ؟
مرزا کو تو ١٠ مہینے کا حمل ہوا ، مرزا کے وقت کے دجال کو کتنے مہینے کا حمل ہوا ؟

---------------------------------

قرآن میں دجال کا نام خناس رکھا گیا :
آخری سورت قرآن کی جس میں دجال کا نام خناس رکھا گیا : ( ملفوظات جلد 1 صفہ 442)

احتساب بلاگ کا تبصرہ : کیا قرآن میں دجال کا نام خناس رکھا گیا ہے ؟ تو پھر مرزا نے اتنے سارے دجال قرآن سے کیسے ثابت کیا ؟  مرزا کے قرآن سے  استدال سے تو ثابت یہی ہو رہا کہ قرآن میں دجال کا ذکر کثرت سے ہے ، جو صرف مرزا کو ہی نظر آیا ہے ، اب مرزائی اپنے مرزا کے سب دجال ثابت کریں. .

---------------------------------

No comments:

Post a Comment